• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قید میں ماں کے انتقال کی خبر ملنے سے بڑی بے بسی کیا ہوگی؟ شہباز شریف


قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قید میں ماں کے انتقال کی خبر ملنے سے بڑی بے بسی کیا ہوگی؟ والدہ کے انتقال کے بعد نواز شریف سے بات کروائی گئی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کے دوران صحافی نے شہباز شریف سے سوال پوچھا کہ شب و روز کیسے گزر رہے ہیں؟ تو شہباز نے جواب دیا کہ شب و روز کیسے گزر رہے ہیں سب کے سامنے ہے، والدہ کے انتقال کی اطلاع جیل میں ملی تھی، بے بسی کا عالم تھا ایسے عالم میں کیا کیا جاسکتا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ حکومت کے ہاتھوں پاکستان کی تباہی ہوگئی معیشت بھی تباہ ہوگئی، حالات بہت خراب ہیں اور ہر شعبہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اجتماعی کاوش سے ملک کے حالات بہتر ہوسکتے ہیں، نیشنل ڈائیلاگ کی اشد ضرورت ہے، ملک کے حالات کو بہتر بنانا ہے تو سیاسی جماعتوں سے ڈائیلاگ کرنا ہوگا۔


شہباز شریف نے کہا کہ افسوسناک بات شروع ہوتی ہے تو گالی پر ختم ہوتی ہے، پی ٹی آئی نے قومی سیاست میں زہر گھول دیا ہے۔

صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ ملکی معاملات ٹھیک کرنے کا طریقہ کیا ہے؟ جس پر جوا ب دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ میری ضمانت کرائیں پھر بتاؤں گا، ابھی تو پیرول پر رہا ہوں۔

تازہ ترین