سابق صدر آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس پر پارٹی کارکنوں کے نام پیغام میں کہا کہ عوام کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی پر کسی قیمت پر بھی سودا بازی نہیں کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ عوام کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے فیصلہ کن جدوجہد شروع ہوچکی ہے۔
آصف زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نظریے پر ثابت قدم ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے عوام کی حکمرانی اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے جان کا نذرانہ دیا۔ اسلام ہمارا دین ہے، جمہوریت ہماری سیاست ہے اور سوشلزم ہماری معیشت ہے۔
آصف زرداری نے کہا کہ طاقت کا سرچشمہ عوام ہیں اور شہادت ہماری منزل ہے، اور اسی منشور پر قائم ہیں۔