• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہل پشاور کو گیس بحران نے پریشان کردیا ہے‘ عتیق الرحمان

پشاورپشاور( نیوزڈیسک) جماعت اسلامی پشاور کے امیر عتیق الرحمن نے الخدمت تاجران کے ضلعی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت ہرروز ناکامی کے گڑے میں اُترتی جارہی ہے۔ پشاور بھر میں گیس بحران نے عوام کو پریشان کردیا ہے۔ گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جارہا ہے لیکن گیس مہیا کرنے میں حکومت ناکام رہی ہے۔ ابھی سردیوں کا آغاز ہے لیکن پشاور شہر، حیات آباد، گلبہار، صدر، بیرون یکہ توت، دانش آباد اور کئی مزید علاقوں میں شہری گیس لوڈشیڈنگ سے نالاں ہیں۔ دوسری طرف درمیانہ اور غریب طبقہ جن کی گاڑیوں میں سی این جی کٹ لگے ہوئے ہیں کو پیٹرول پمپوں پر سی این جی نہیں مل رہی۔جس سے آمدورفت مشکلات میں اضافہ ہورہا ہے۔ حکومت عالمی کمپنیوں سے ایل این جی کے معاہدے کرنے کے باوجود پاکستان کی گیس کی ضرورتوں کو پورا نہیں کرپارہی۔ حکومت کی پالیسیاں عوام کو پریشانی کے سواکچھ نہیں دے پا رہی۔ کبھی آٹے کے لیے قطار اور اب گیس کے لیے انتظار جماعت اسلامی عوام کے مسائل کے حل کے لیے عنقریب منظم لائحہ عمل دے گی۔
تازہ ترین