• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا کی شرح میں ملتان تیسرے نمبر پر ہے، فردوس عاشق اعوان

معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ عالمی وباء کورونا وائرس کی شرح سے متعلق ملتان تیسرے نمبر پر ہے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے جیوز نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملتان میں ہر روز کورونا وائرس کیسز میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور اس صورتحال میں اپوزیشن کی ملتان میں جلسے کی ضد غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اگر قانون کی پاسداری نہیں کی گئی تو پھر قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔

اُنہوں نے کہا کہ لاکھوں لوگوں کے روزگار کا معاملہ ہے اس لیے لاک ڈاؤن نہیں کیا گیا لیکن اگر اپوزیشن سیاہ کاری کرے گی تو کارروائی بھی ہوگی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فردوس عاشق اعوان نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں کہا تھا کہ منافقت کی انتہا کہ پنجاب میں پی ڈی ایم جلسوں کے لیے سندھ سے بسیں بھر کر لوگ لائے جارہے ہیں۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا تھا کہ مفاد پرست پی ڈی ایم کے بے روزگار سیاستدان ہوسِ اقتدار میں اندھے ہوچکے ہیں،پی ڈی ایم عوام کی زندگی کو مسلسل خطرے میں ڈالنے سے باز نہیں آرہی، پی ڈی ایم کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے لیے دوستانہ ماحول فراہم کررہی ہے۔

دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 98ہزارہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8ہزار25 تک جا پہنچی ہے۔

تازہ ترین