آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

تین روز قبل گیس کی کمی ہوئی تھی، اب سندھ میں سپلائی بہتر ہے، سوئی سدرن کمپنی

کراچی سمیت سندھ بھرمیں گیس کی سپلائی بہتر ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے اعلامیہ کے مطابق شہر میں 3 روز قبل ایس ایس جی سی سسٹم میں گیس کمی ہوٸی تھی۔

کمپنی ترجمان کے مطابق گیس قلت سے لاٸن پیک متاثر ہوا اور کچھ علاقوں میں گیس سپلاٸی متاثرہوئی تھی۔ سسٹم میں گیس سپلاٸی بہتر ہوئی ہے، لاٸن پیک بحال ہوگیا۔


ترجمان سوٸی سدرن نے مزید کہا کہ سندھ بھر میں کسی قسم کی گیس لوڈ شیڈنگ نہیں کی جا رہی۔ کراچی کے صنعتی علاقوں کو پورے پریشر سے گیس کی فراہمی جاری ہے۔

 انھوں نے مزید کہا کہ صارفین کم پریشر یا گیس فراہمی کے مسائل 1199 کو اطلاع دے کر حل کرائیں۔

قومی خبریں سے مزید