• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی میں 6 ماہ کی بندش کے بعد جمعہ کے اجتماعات کی اجازت

دبئی میں 6 ماہ کی بندش کے بعد جمعے کے اجتماعات کی اجازت مل گئی۔ عرب میڈیا کے مطابق ریاست کی 766 جامع مساجد میں 4 دسمبر سے نماز جمعہ ادا کی جائیگی۔ 

شیخ شیبانی کے مطابق ہر مسجد میں 30 فیصد گنجائش ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے حوالے سے ایس او پیز کی پابندی کی ہدایت کی گئی ہے۔ جبکہ خطبہ جمعہ کا دورانیہ 10 منٹ سے زیادہ نہیں ہوگا۔ 


شیخ شیبانی نے مزید کہا کہ نمازی جائے نماز اور ماسک ساتھ لانے کے پابند ہونگے۔ اور جمعے کے اجتماعات اور پنچگانہ نمازوں کی ادائیگی کی مشروط اجازت دی گئی ہے۔

تازہ ترین