وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بچہ پارٹی گاڈ فادر کی سربراہی میں ابو بچاؤ مہم چلا رہی ہے، مریم نواز کی تقریر میں کورونا وائرس کی ایس او پیز کا مذاق اڑایا گیا۔
فواد چوہدری نے اپنے بیان میں کہا کہ اس سے مریم نواز کی عقل کا اندازہ ہوتا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مریم نواز ماسک نہ پہن کر کیا ثابت کرنا چاہتی ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ایسے غیر سنجیدہ اور مغرور لیڈر پاکستان کی قیادت کرنا چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ خدا کورونا وائرس کے بعد ہمیں اس لیڈرشپ سے بھی پناہ دے۔