• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گال گلیڈی ایٹرز پھر ناکام، ٹسکرز کے ہاتھوں 25 رنز سے شکست

شاہد آفریدی کی گال گلیڈی ایٹرز ایک مرتبہ پھر ناکام ہوگئی اور کینڈی ٹسکرز نے اسے  25 رنز سے شکست دے دی۔ 

لنکا پریمیئر لیگ (ایل پی ایل) کے اس میچ میں کینڈی ٹسکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹ پر 196رنز بنائے۔

برینڈن ٹیلر نے  35 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی، کوشل مینڈس 30 گیندوں پر 49 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹسمین رہے جبکہ کامنڈو مینڈس نے 28 اور کپتان کوشل پریرا نے 27 رنز بنائے۔

گال گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سناکان نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ محمد عامر، دھننجایا ڈی سلوا اور محمد شیراز نے ایک ایک وکٹ لی۔

جواب میں گال گلیڈی ایٹرز کی پہلی وکٹ تین رنز پر گری جب حضرت اللّٰہ زازئی دو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔


اعظم خان 13، راجا پکشا 12، سری وردنے 13 رنز بناسکے جبکہ کپتان شاہد آفریدی کھاتا کھولے بغیر ہی پویلین لوٹ گئے۔

اوپنر گوناتھیلا نے 53 گیندوں پر 82 رنز کی اننگز کھیلی اور ان کے رن آؤٹ ہونے کے بعد گال گلیڈی ایٹرز کے جیتنے کی آخری امید بھی دم توڑ گئی، گال گلیڈی ایٹرز 7 وکٹ پر 171 رنز ہی بناسکی۔

واضح رہے کہ یہ ایونٹ میں گال گلیڈی ایٹرز کی مسلسل تیسری شکست ہے۔

تازہ ترین