• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹیم انتظامیہ کرکٹرز کو بندشوں سے آزاد کرانے کیلئے کوشاں

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم اس وقت نیوزی لینڈ میں مشکل ترین صورتحال سے دوچار ہے اس صورتحال کو کنٹرول کرنے اور کھلاڑیوں کو مشکل ترین سیریز سے قبل نارمل رکھنے اور انہیں سیریز کے لئے تیار رکھنے میں ٹیم انتظامیہ اہم کردار ادا کررہی ہے۔

اس میں نمایاں ترین کردار ٹیم منیجر منصور رانا کا ہے جوماضی کے مشہور ٹیسٹ امپائر شکور رانا کے بیٹے اور سابق انٹر نیشنل کرکٹر ہیں ۔

منصور راناکیویز اور پاکستان کرکٹ حکامکے درمیان پل کا کردار ادا کررہے ہیں۔

وہ نیوزی لینڈ کی حکومت کے ساتھ بھی مسلسل رابطے میں ہیں اور ان کی کوشش ہے کہ کھلاڑیوں کو جلد از جلد واپس گراؤنڈ میں جانے اور ٹریننگ شروع کرنے کی اجازت مل جائے۔

تازہ ترین