• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خورشید شاہ سمیت 18 ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد

خورشید شاہ سمیت 18 ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد 


سکھر (بیورو رپورٹ) احتساب عدالت سکھر نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں پی پی رہنما خورشید شاہ سمیت 18 ملزمان کیخلاف فرد جرم عائد کردی۔ ملزمان نے صحت جرم ماننے سے انکار کردیا، عدالت نے سماعت 11دسمبر تک ملتوی کردی۔ قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید احمد شاہ، ان کے صاحبزادے رکن صوبائی اسمبلی سید فرخ شاہ، سید زیرک شاہ، بھتیجے و داماد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سید اویس قادر شاہ سمیت 18افراد کیخلاف ایک ارب 23کروڑ روپے سے زائد کا ریفرنس دائر کررکھا ہے، جس کی سماعت احتساب عدالت سکھر میں ہوئی۔

تازہ ترین