• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حج معاونین فرائض کیلئے پنجاب پولیس کے ملازمین کی فہرست طلب

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) حج 2021 ء کے دوران معاونین حجاج کے فرائض انجام دینے کیلئے پنجاب پولیس کے 68 ملازمین کی فہرست مانگ لی گئی ۔وفاقی وزرات مذہبی امور کی جانب سے لکھے جانے والے مراسلے میں کہاگیاہے کہ سال 2021ءکے دوران حج میں معاونین حجاج کیلئے 68 ملازمین درکار ہیں جو حج کے دوران سعودی عرب میں قیام کرینگے، امیدوار کیلئے ضروری قرا ر دیا گیا ہے کہ اس سے قبل اس نے معاون کے طور پر ڈیوٹی نہ دی ہو، عمر 25 سے پچاس سال کے درمیان ہونی چاہیے ، معاون حج کیلئے گریڈ سات سے لے کر گریڈ 17 کے ملازمین ہی اہل ہونگے۔چیف سیکرٹری کے ذریعے آئی جی پنجاب کو لکھے گئے اس مراسلے کے بعد پولیس چیف پنجاب نے ہر ریجن سے لسٹیں مانگ لی ہیں ۔
تازہ ترین