• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم اکیڈمی ‘ٹیچر ٹریننگ پروگرام دوبارہ شروع کرنیکا فیصلہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) قائداعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ (قائد) پنجاب کے زیر اہتمام صوبہ بھر میں پری سروس ٹیچر ٹریننگ پروگرام کے تحت بی ایڈ، ایم ایڈ اور بی ایڈ(آنرز) کی کلاسز دوبارہ شروع کرانے کا فیصلہ کیا گیاہے ، اس سے قبل مذکورہ پروگرامز گورنمنٹ کالج ایلمیمنٹری ٹیچرز ٹریننگ میں کرائے جاتے تھے، بعد ازاں 2016 میں ہائیر ایجوکشن کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں بی ایڈ کا ایک سالہ پروگرام ختم کرکے اس کو ڈیڑھ سالہ پروگرام کیا گیا تو صوبہ بھر کے اضلاع میں قائم قائداعظم اکیڈمیز فار ایجوکیشنل ڈویلپمنٹ میں مذکورہ پروگراموں پر پابندی عائد کر دی گئی اور یہ پروگرامز ایجوکیشن یونیورسٹی کےسپرد کردیے گئے جس کے باعث صوبہ بھر کے اضلاع میں قائم قائد میں کام کرنے والے اساتذہ ،لیب اور دیگر سہولیات سے استفادہ نہ ہونے کے برابر رہ گیا، علاوہ ازیں ایجوکیشن یونیورسٹی میں مذکورہ پروگرامز کی محدود نشستوں کے باعث صوبہ بھرکے ہزاروں طلباء طالبات نجی تعلیمی اداروں پر پڑھنے پر مجبور ہوگئے ، اب نئے فیصلے کے مطابق تمام اضلاع کے قائد سربراہوں کو کہا گیا ہے کہ وہ مذکورہ پروگرامز دوبارہ شروع کرنے کے لیے کلاسز کا اجراء کریں۔
تازہ ترین