• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بشریٰ انصاری کا لوگوں کو گُڑ استعمال کرنے کا مشورہ

سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے لوگوں کو چینی کے بجائے گُڑ استعمال کرنے کا مشورہ دے دیا۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر کسان دوست پوسٹ کی جس میں ایک مزدور گڑ بناتے ہوئے نظر آرہا ہے۔

 اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر پر تحریر موجود ہے کہ ’ملک پاکستان کے کسانوں کو مضبوط کیجیے۔‘


بشریٰ انصاری کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں یہ بھی کہا گیا کہ صرف 3 مہینے چینی کے بجائے گڑ کا استعمال کریں اس طرح آپ کا پیسہ 15 شوگر مافیا خاندانوں کے بجائے 50 لاکھ کسانوں میں جائے گا۔


ساتھ ہی اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ اقوام کو کوئی اور نہیں بدلتا بلکہ اقوام خود اپنے آپ کو بدلتی ہیں اس لیے آپ سب اس مہم کا حصہ بنیں۔

بشریٰ انصاری نے یہ بھی بتایا کہ وہ خود بھی گُڑ والی چائے پیتی ہیں جو بہت مزے کی ہوتی ہے۔

اس سے قبل پاکستان کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے موجودہ اور ماضی کے حالات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ زمانہ نہیں بدلا اب دنیا بدل گئی ہے۔

سوشل میڈیا پر شیئر کیے جانے والے ایک ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ ہمارے وقت میں فنکار نظم و ضبط اور وقت کے پابند تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

بشریٰ انصاری کی بیش بہا خدمات پر رواں سال یوم آزادی کے موقع پر انہیں حکومتِ پاکستان نے ستارہ امتیاز کیلئے نامزد بھی کیا ہے۔

خیال رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

تازہ ترین