• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اختر مینگل جاتی امراء پہنچ گئے جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مریم نواز اور شہباز شریف سے افسوس کے لیے آیا ہوں۔

اختر مینگل نے کہا کہ لاہور کے جلسے سے متعلق بھی معاملات زیرِ غور آئے ہیں، ہم ایک معاہدے کے تحت حکومت کے ساتھ تھے، معاہدے کو حکومت نے پورا نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نہیں پتہ کہ کامیابی اور ناکامی کس کو کہا جاتا ہے، کل جلسہ گاہ پہنچنے نہیں دیا گیا، یہی اپوزیشن کی کامیابی ہے۔


بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ شیخ رشید کی ٹرین نہیں چلے گی، نئے سال میں خوشیاں ملیں گی۔

اختیر مینگل کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان اپنی زبان سے بے بسی کا اظہار کرتے ہیں، وہ ہمارے معاہدے کو پورا نہ کر سکے۔

انہوں نے کہا کہ ملتان کے جلسے کی کامیابی لاہور کے جلسے کو کامیاب کر رہی ہے، اس حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے کورونا وائرس پھیلا۔


اختر مینگل کا مزید کہنا ہے کہ جب حزبِ اختلاف نے کہا کہ کورونا وائرس کو کنٹرول کریں تو حکومت نے اس پر توجہ نہیں دی تھی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم تو بچپن سے تقریریں کرتے آ رہے ہیں ، جس طرح سے یہ حکومت چل رہی ہے، یہ اوپر نہیں نیچے جا رہی ہے۔

تازہ ترین