• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی قیادت سے پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس میں شرکت کرنے پر اظہارِ تشکر کیا ہے۔

ایک بیان کے ذریعے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے کارکنوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی کارکن لاٹھی، گولی اور جیل سے نہیں ڈرتے، پارلیمنٹ کی بالا دستی اور آئین کی حکمرانی کی جدوجہد میں کامیاب ہوں گے۔

سابق صدر کا مزید کہنا ہے کہ جمہوریت اور سیاسی پارٹیوں کو کمزور کرنے سے قومی یک جہتی متاثر ہوتی ہے، احتساب کی آڑ میں سیاسی قیادت کی کردار کشی سے ملک کی ساکھ متاثر ہوتی ہے۔


شریک چیئرمین پی پی پی آصف علی زرداری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اطمینان کی بات ہے کہ جمہوریت کا پرچم نوجوانوں نے سنبھال لیا ہے، ملک کو لاحق مرض کا علاج میثاقِ جمہوریت پر عمل ہے۔

تازہ ترین