• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ میں مزید چار میچز کا فیصلہ

لاہور میں جاری پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ میں مزید چار میچز کا فیصلہ ہو گیا ہے۔

پنجاب فٹ بال اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے محمد وحید کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت افغان ایف کو چار صفر سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کا چوتھا گول محمد نعیم نے کیا۔

پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کے آر ایل نے کے پی ٹی کو دو صفر سے مات دی۔ عمران اور اظہار اللّٰہ نے ایک ایک گول کیا۔


فیم ایف سی گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں پوپو ایف سی نے سیف ٹیکسٹائل کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی۔ فاتح ٹیم کی جانب سے ارتضیٰ حسیب اور شمروز خان نے ایک گول کیا۔ سیف ٹیکسٹائل کی طرف سے بلال وحید نے واحد گول کیا۔

اس گراؤنڈ پر کھیلے جا نے والے دوسرے میچ میں بلوچ ایف سی کوئٹہ نے لائلپور ایف سی کو ایک صفر سے ہرایا۔ نظام الدین نے میچ کا واحد گول کیا۔

تازہ ترین