• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیشنل چیلنج کپ: آرمی، کراچی، فالکن نے اپنے اپنے میچز جیت لیے

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نیشنل چیلنج کپ لاہور میں شروع ہوگیا ہے، جہاں پاکستان آرمی، کراچی یونائیٹڈ، فالکن ایف سی نے اپنے اپنے میچز جیت لیے۔ 

لاہور میں پی ایف ایف نیشنل چیلنج کپ کے پہلے روز کھیلے جانے والے میچز میں آرمی نے بلوچ ایف سی کو 0-3 سے شکست دی۔

پنجاب اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں کراچی یونائیٹڈ نے این بی پی کو 0-1 سے ہرایا۔


فیم فٹبال گراؤنڈ میں ایچ ای سی اور پاکستان پولیس کی ٹیموں کے درمیان میچ 2-2 گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے میچ میں فالکن ایف سی نے ہما ایف سی کو 0-2 سے ہرادیا۔

واضح رہے کہ میچز کے آغاز سے قبل لیجنڈری فٹ بالر میراڈونا اور سابق کپتان پاکستان فٹبال ٹیم ولی محمد کو ایک منٹ کی خاموشی اختیار کر کے خراج عقیدت پیش کیا گیا۔

ٹورنامنٹ میں شریک ہر ٹیم کے پہلے میچ سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی، جبکہ 28 ٹیموں کے درمیان ہونے والا چیلنج کپ 20 دسمبر تک جاری رہے گا۔

تازہ ترین