• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہزاروں قیمتی جانیں کورونا سے ضائع ہوگئیں، پرویز الٰہی

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کے اعزاز میں معروف سکالر اور مصنف پروفیسر ڈاکٹر اے آر خالد نے ظہرانے کا اہتمام کیا۔ ڈاکٹر اے آر خالد نے اپنی نئی تصانیف پر مشتمل مجموعہ چوہدری پرویزالٰہی کو پیش کیا۔ چوہدری پرویزالٰہی نے کہا کہ اس وقت کورونا کی دوسری لہر نے پوری دنیا میں ہلچل مچا رکھی ہے، ہزاروں قیمتی جانیں اس وبا کا شکار ہو چکی ہیں اور ملکی معیشت کو بھی اس سے بہت نقصان ہوا ہے، اس موذی وائرس کا مقابلہ صرف اور صرف احتیاط اور ایس او پیز پر عمل کرکے ہی کیا جاسکتا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ سب مل کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ پوری دنیا کو اس موذی مرض سے جلد نجات عطا فرمائے۔ دریں اثنا اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا نے یہاں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ سلیم مانڈوی والا نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

تازہ ترین