• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رواں سیزن ساڑھے 3 لاکھ ٹن کینو کی برآمد کا ہدف

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے کینو سیزن کے اہداف کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ رواں سیزن ساڑھے 3 لاکھ ٹن کینو برآمد کریں گے۔

آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے پیٹرن انچیف وحید احمد نے کہا ہے کہ کینو کی برآمد سے 21 کروڑ ڈالر کمانے کا ہدف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کینو کی ایکسپورٹ یکم دسمبر سے شروع ہو چکی ہے، رواں سیزن کینو کی پیداوار 21 لاکھ ٹن رہنے کی توقع ہے۔

وحید احمد کا مزید کہنا ہے کہ کینو کی مجموعی پیداوار کا 75 فیصد بی اور سی گریڈ ہے، کینو کے باغ 60 سال پرانے ہوچکے ہیں، جو موسمی تبدیلیوں اور بیماریوں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔


پیٹرن انچیف آل پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے یہ بھی کہا کہ 125 ارب روپے کی کینو کی صنعت خطرات کا شکار ہے، نئی ورائٹیاں کاشت کرنا ہوں گی۔

تازہ ترین