وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ملتان ایئر پورٹ سے افغان باشندے کو حراست میں لے لیا ہے، جو دوسری تصویر والے پاسپورٹ پر سفر کر رہا تھا۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام کے مطابق حراست میں لیئے گئے افغان باشندے کا نام نور الحق معلوم ہوا ہے جو سعودی عرب سے ملتان پہنچا تھا۔
ایف آئی اے حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ افغان باشندے نور الحق کے پاسپورٹ پر تصویر کسی اور شخص کی تھی، جس کی وجہ سے اسے حراست میں لیا گیا ہے۔