ملک میں سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان جاری ہے، بدھ کو فی تولہ قیمت میں مزید 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار600 سو روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ10 ہزار800 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابقدس گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 372 روپے اضافے سے 94 ہزار 993 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 30 ڈالر اضافے سے ایک ہزار 831 ڈالر ہے۔