آپ آف لائن ہیں
اتوار3؍جمادی الثانی 1442ھ 17؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

شعیب اختر کی ہیبت ناک بولنگ کی تصویری جھلک

پوری دنیا میں کرکٹ دیکھنے والے جب بھی بولنگ کی بات کریں گے تو ایک نام ہیبت ناک بولنگ میں لیا جاتا رہے گا اور وہ ہے شعیب اختر کا۔ 

دنیائے کرکٹ میں آج تک کی تیز ترین گیند کروانے والے شعیب اختر نے تیز اور خطرناک گیند بازی سے بڑے بڑے بیٹسمین کو اپنے رعب میں لیے رکھا تھا۔ 

سابق اسپیڈ اسٹار نے اپنی کتاب میں لکھا تھا کہ جب وہ بولنگ کرتے تھے تو بھارتی لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر کی بھی ٹانگیں کانپتی تھیں۔ 

اس سے صاف ظاہر ہے کہ دنیائے کرکٹ کے بڑے بڑے نام جب بھی اس راولپنڈی ایکسپریس کے سامنے آئے تو اس کے چہرے پر ہمیشہ خوف ہی دکھائی دیا۔ 


تنازعات کے شکار اپنے کیریئر میں شعیب اختر نے اپنے دور کے بڑے بڑے بیٹسمین کو اپنی گیند بازی سے زخمی کر کے چھوڑا۔ 

جن بیٹسمین کو انھوں نے زخمی کیا ان میں سچن ٹینڈولکر اور سارو گنگولی  (بھارت)، برائن لارا (ویسٹ انڈیز)، رکی پونٹنگ اور  میتھیو ہیڈن (آسٹریلیا) اور گیری کرسٹن (جنوبی افریقا) کے نام قابلِ ذکر ہیں۔ 

شعیب اختر نے فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویری جھلک شیئر کی ہے۔ 


اس تصویر میں شعیب اختر بولنگ کرواتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ ان کے سامنے بیٹسمین اسی انداز میں گرے ہوئے جس طرح وہ گیند لگنے کے بعد حقیقی طور پر گرے تھے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید