• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابشاہ: ویمن پولیس کا چھاپہ، شادی شدہ خاتون بازیاب

نواب شاہ میں ویمن پولیس نے گھر پر چھاپہ مار کر شادی شدہ خاتون کو بازیاب کروالیا۔

گھر سے بازیاب ہونے والی شادی شدہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ اسے سوتیلی ماں نے قید کر رکھا تھا۔

ایس ایچ او مریم بھرٹ کےمطابق خاتون کی گھر سے بازیابی کے لیے محلہ سنتا سنگھ میں کارروائی کی گئی۔


خاتون کے شوہر نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں بیوی کی بازیابی کی درخواست دی تھی، جس پر کارروائی کی گئی۔

بازیاب خاتون کا کہنا ہے کہ سوتیلی ماں نے ملنے کے بہانے گھر بلایا تھا، باپ سوتیلی ماں کے ساتھ مل کر 6 لاکھ روپے میں فروخت کرنا چاہتے تھے۔

ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ بازیاب خاتون کو کل عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

تازہ ترین