• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی20 رینکنگ: ڈیوڈ ملان نمبر ون، تاریخ میں سب سے زیادہ پوائنٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا انگلینڈ سیریز کے بعد جاری کی گئی عالمی رینکنگ میں انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان ٹی 20 بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر ہیں۔ وہ 915پوائنٹس لے کرٹی ٹوئنٹی کی تاریخ میں سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ پاکستا ن کے کپتان بابر اعظم 871پوائنٹس کے ساتھ دوسرے آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ تیسرے اور بھارت کے لوکیش راہول چوتھے نمبر پر ہیں۔ بولنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے اور پاکستان کے عماد وسیم نویں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین