• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سٹیفورڈ کو 2040تک کاربن فری کرنے کا منصوبہ

​سٹیفورڈ(مریم فیصل)بدلتے موسم کے تباہ کن اثرات سے بچنے کیلئےسٹیفورڈ بارو کونسل کا منصوبہ ہے کہ 2040 تک سٹیفورڈ کو کاربن فری کردیاجائے ،اس مقصد کیلئے کونسل کے ممبرز نے موسمیاتی تبدیلی کی اسٹریٹجی کو منظور کیا ہے۔دیگر لوکل اتھارٹیز کی طرح سٹیفورڈ کی کونسل نے بھی موسمیاتی تبدیلی کو ایمرجنسی ڈیکلیئرڈ کرتے ہوئے اس بارے میں مزید کام کرنے کا ارادہ کیا تھا ۔اس لئے موسم کی تبدیلی اور گرین ہائوس کی ریکوری کی اسٹریٹجی وجود میں آئی اور عوامی مشاورت کیلئے رواں سال کے شروع میں پیش کی گئی جسے حالیہ کونسل کی فل میٹنگ میں منظور کر لیا گیا ۔ اس موقع پر تمام ممبرز موجودتھے، صرف ایک ممبر کو کچھ تحفظات تھے،اس لئے وہ غیر حاضر رہے۔ووٹنگ میں سات ممبرز نے سوال اٹھائے کہ کونس موسمی تغیرات کیلئے کس طرح کام کرے گی ۔
تازہ ترین