• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی سی سی پاکستان اور بھارت کی سیریز کرانے سے قاصر

کراچی (جنگ نیوز) آئی سی سی کے نئے چیئرمین گریگ بارکلے نے کہا ہے کہ ان کے پاس کوئی ایسا مینڈیٹ نہیں ہے جس کے ذریعے پڑوسی ملکوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلوں کو ممکن بنائیں۔ تاہم آئی سی سی کوشش کرتی رہے گی کہ دونوں ملکوں کے روابط معمول پر آسکیں۔ گزشتہ روز ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہاکہ عالمی ایونٹس کا سلسلہ اور معیار برقرار رکھنے کے حق میں ہوں ۔ رکن ملکوں کے درمیان باہمی سیریز کی اہمیت کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کو بھی آپس میں تسلسل کے ساتھ کھیلتا دیکھنا چاہتا ہوں لیکن اس ضمن میں کوئی کردار ادا کرنا میری صوابدید نہیں۔میں سمجھتا ہوں کہ اس میں سیاسی اور زمینی حقائق کار فرما ہیں۔ آئی سی سی کے بھارت کے ساتھ تعلقات سرد گرم رہنے کے سوال پر بارکلے نے کہا کہ ہر کوئی ایک بڑے رکن کے طور پر بھارت کی اہمیت سے آگاہ ہے، ہم اس کو دیگر ممبرز کی طرح ہی سمجھتے ہیں۔
تازہ ترین