• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پلاسٹک کچرے کانظام منظم بنانے کیلئےپہلی تحقیقی رپورٹ کااجراء

اسلام آباد(اپنے نامہ نگار سے )پاکستان میں پلاسٹک کےکچرے کے نظام کو منظم بنانے کے لئے اپنی نوعیت کی پہلی تحقیقی رپورٹ کا اجراء کر دیا ، ڈبلیو ڈبلیو ایف اور پاکستان نے دی کوکاکولا فاؤنڈیشن کے تعاون سے پلاسٹک سے پیدا ہونے والے کچرے کے نظام کی منظم منصوبہ بندی کے لئے پاکستان میں اپنی نوعیت کی پہلی تحقیقاتی رپورٹ بدھ کو اسلام آباد میں منعقدہ خصوصی تقریب میں متعارف کرائی،تقریب کی مہمان خصوصی وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل تھیں،پاکستان کے 10 منتخب شہروں میں پی ای ٹی پلاسٹک کچرے کے استعمال، جمع ، تلفی اور ری سائیکلنگ کے حوالے سے انٹرویوز اور سروے کے ذریعے ڈیٹا اکھٹا کیا گیاجن میں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، گلگت، مری، رحیم یار خان، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد شامل ہیں۔

تازہ ترین