• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا، پاکستان میں غذائی بحران مزید سنگین ہوسکتا ہے

اسلام آباد (مہتاب حیدر)اسلام آباد میں زوم ویبینار پر یورپ کی آٹھ نان پروفٹ اور نان گورنمنٹ آرگنائزیشن کے الائنس 2015 کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں یہ بات کہی گئی ہے کہ گلوبل ہنگر انڈیکس میں 107 ممالک میں سے پاکستان کا 88 واں نمبر ہے۔ 

جب کہ کورونا وائرس کی وجہ سے غذائی قلت کا بحران مزید سنگین ہوسکتا ہے۔ پاکستان بھی غذائیت کی کمی کے شکار ممالک میں شامل ہے اور یہاں بچوں کی اموات کی ایک بڑی وجہ غذائی قلت ہے۔ 

ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کا کہنا تھا کہ ہنگر انڈیکس میں پاکستان کی موجودہ رینکنگ حوصلہ افزا نہیں ہے حالاں کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو غربت سے چھٹکارا دلانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فوڈ سیکورٹی کا براہ راست تعلق موسمیاتی تبدیلی سے ہے۔

تازہ ترین