• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی، مختلف علاقوں میں چار افراد کو موت کے گھات اتار دیاگیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں چارافرادکوموت کے گھاٹ اتاردیاگیا۔تھانہ صدربیرونی کے علاقہ میں 24 سالہ نوجوان نے کلہاڑی سے وارکرکے اپنے 17سالہ کزن کوموت کے گھاٹ اتاردیا۔ایس ایچ اوصدربیرونی انسپکٹرملک اللہ یارنے بتایاکہ وزیرستان کارہنے والاعلیم اللہ لکھن گرجاروڈ پر اپنے ماموں کے گھرآیاہواتھاجہاں اس کی اپنے ماموں زادسے تلخ کلامی ہوئی جس پراس نے کلہاڑی کے وارکرکے علیم اللہ کوشدیدزخمی کردیا جو بعد میں دم توڑگیا ۔تھانہ چونترہ کے علاقہ میں دونجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کے سکیورٹی گارڈزکے درمیان فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا،ذرائع کے مطابق بدھ کی شام عبداللہ سٹی اوربلیوورلڈسٹی کے گارڈزکے درمیان اراضی کے تنازع پراندھادھندفائرنگ کی گئی جس سے علاقہ میں خوف وہراس پھیل گیا،اس دوران 26سالہ تیمورجاں بحق ہوگیا ۔اطلاع ملنے پرایس ایچ اوچونترہ انسپکٹرظہیربٹ نفری کے ہمراہ موقع پرپہنچ گئے ۔تھانہ رتہ امرال کو گل نذر سکنہ ہزارہ کالونی بتایا کہ میرا بڑا بھائی گل زر سید مزدوری کرتا ہے گزشتہ روز میں اور میرا کزن استمبول گل زرسید کے پاس ہوٹل میں چائے پی رہے تھے کہ کامل سید اور رزاق شاہ موٹرسائیکل پر آئے۔ کامل سید نے گل زر سیدپر اندھا دھند فائرنگ کی، کامل سیدکوعوام نے پکڑکرمارا ۔ گل زر سید کوزخمی حالت میں ہسپتال لارہے تھے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں جاں بحق ہو گیا۔ پولیس نے ملزم کامل سید کو گرفتارکرلیا۔تھانہ گوجرخان کوسلیم نے بتایاکہ وسیم نے مجھے بتایا کہ علی حیدر کو فائر لگ گیا ہے ۔ میں ، محمد فیضان اور فیصل خان جدون تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال گوجرخان پہنچا تو میرے بیٹے کی نعش پڑی تھی ۔میرے بیٹے کو محمد رمضان ہسپتال لایا تھا ۔ مجھے شبہ ہے کہ میرے بیٹے کو چودھری شہزاد عرف بوبی، رمضان ولد گوہرخان نے خود یا چودھری شہزاد عرف بوبی کی ایما پر اس کے کسی ملازم نے ماتھے پر فائر کر کے قتل کیا۔
تازہ ترین