• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید گاہ کی خوبصورتی کیلئے تمام وسائل کا استعمال یقینی بنایا جائے ،ظہور شاکر

پشاور ( نیوزڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے حج و اوقاف اور مذہبی امور محمد ظہور شاکر نے عید گاہ چارسدہ روڈ کا دورہ کیا۔اس مو قع پر ایم پی اے محمد آصف خان، سیکرٹری اوقاف، ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف، ایکسین، ٹھیکدار اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔ دورے کے دوران سیکرٹری اوقاف شاہد سہیل نے معاون خصوصی کو عید گاہ پشاور کے تعمیراتی منصوبے سمیت محکمہ اوقاف کی مجموعی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد، تخمینہ و اخراجات پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتا یا کہ چارسدہ روڈ پر واقع عید گاہ کی تزین و تعمیر پر تین کروڑ 35 لاکھ روپے خرچ کئے جائیں گے جو 18 ماہ میں مکمل کیا جائیگا جسمیں عید گاہ کی تزئین و آرائش سمیت خوبصورت برآمد ہ، فرش بندی، ٹف ٹائلز اور ایک قرآنک گارڈن بھی شامل ہیں۔اُنہو ں نے بتا یا کہ قرآنک گارڈن میںایسے پودوں، سبزیو ں اور درختوں کو لگایا جائے گا جن کا ذکر قرآن کریم میں موجود ہے۔ ظہور شاکر نے متعلقہ حکام سے کہا کہ عید گاہ کی خوبصورتی کیلئے تمام وسائل کا استعمال یقینی بنایا جائے اورتمام ترقیاتی کام مقررہ مدت میں پائیدار انداز میں مکمل کریں تا کہ مقامی لوگوں کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ ہو۔معاون خصوصی نے کہا کہ ترقی اور خوشحالی کے منصوبوں میں ناقص میٹریل استعمال کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ترقی کے اس عمل کی وہ خود نگرانی کریں گے۔ ایم پی اے محمد آصف نے اس مو قع پر اظہا ر خیا ل کر تے ہو ئے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے شفافیت کی ایک مثال قائم کر دی ہے اور کسی کو ترقی اور خوشحالی کی راہ میں روڑے اٹکانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہی ہمارا ایجنڈا ہے۔
تازہ ترین