• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹر سمیع اسلم امریکا شفٹ ہوگئے

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن پالیسی سے ناراض ٹیسٹ اوپنر سمیع اسلم دلبرداشتہ ہوکر امریکا شفٹ ہوگئے۔

قومی کرکٹر نے کہا کہ بوجھل دل کے ساتھ امریکا پہنچا ہوں، پاکستان چھوڑنا آسان نہیں تھا۔

سمیع اسلم نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ میری روٹی روزی ہے لیکن پاکستان میں مستقبل نظر نہیں آرہا تھا۔


انہوں نے کہا کہ مجھے اپنا گھر بھی چلانا ہے مجھے موقع نہیں مل رہا تھا، مجھے امید ہے کہ میں امریکا میں مستقبل بنانے میں کامیاب ہوں گا۔

سمیع اسلم نے کہا کہ میں دو سال دس ماہ بعد امریکا کی جانب سے کھیلنے کا اہل ہوں گا، میرا معاہدہ اچھا ہے ابھی میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلوں گا۔

خیال رہے کہ سمیع اسلم نے 2014 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کی تھی، سمیع اسلم 2012 کے انڈر 19 ورلڈ کپ میں بابر اعظم کی قیادت میں کھیل چکے ہیں۔

تازہ ترین