• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کو برطانوی شہزادہ چارلس کا ٹیلیفون


پرنس آف ویلز برطانوی  شہزادہ چارلس نے وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، دونوں رہنماؤں نے پاک برطانیہ قریبی اور منفرد تعلقات کے عزم کا اظہار کیا۔

اعلامیے کے مطابق شہزادہ چارلس نے پاکستان میں کورونا سے ہونےوالی ہلاکتوں پر اظہار افسوس کیا، برطانیہ کورونا وبا کے دوران پاکستان کو ضروری امداد فراہم کررہا ہے۔

عمران خان اور شہزادہ چارلس کا عالمی چیلنجز سے نمٹنے میں عالمی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا، بالخصوص موسمیاتی تبدیلی اور ماحول کے تحفظ کی عالمی تعاون کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا گیا۔


اعلامیہ میں کہا گیا کہ برطانیہ موسمیاتی تبدیلی پر عالمی کانفرنس سی او پی 26 کی میزبانی کررہا ہے، شہزادہ چارلس نے موسمیاتی تبدیلی کے خطرے سے نمٹنے میں پاکستان کے عزم کا خیرمقدم کیا۔

شہزادہ چارلس نے پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کے لیے برطانوی تعاون کا اعادہ بھی کیا۔

تازہ ترین