• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائزہ خان کا برائیڈل لُک مداحوں کو بھا گیا

پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ عائزہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہیں جس سے کچھ ہی دیر میں ان کے اکاؤنٹ پر بےتحاشا لائکس اور کمنٹس آگئے۔

جیو کے ڈرامہ سیریل ’مہر پوش‘ کی اداکارہ عائزہ خان نے انسٹاگرام پر اپنا برائیڈل لک مداحوں کے ساتھ شیئر کیا تو انہیں تصاویر پر ہزاروں لائکس اور تعریفی کمنٹس موصول ہوئے۔

عائزہ خان نے برائیڈل لک کو مزید خوبصورت بنانے کے لئے دلکش زیورات بھی پہن رکھے ہیں جس کی ان کے مداح خوب تعریف کر رہے ہیں۔

عائزہ خان اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے بہت زیادہ رابطے میں رہتی ہیں۔ وہ اکثر اپنی تصاویر اور دیگر پیغامات سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین