• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا سعودی عرب اور قطر میں صلح کرانے کے لیے سرگرم

واشنگٹن (جنگ نیوز )سعودی عرب اور قطر کے درمیان تین سال تک تعلقات کشیدہ رہنے کے بعد دونوں ممالک اب بظاہر ایک معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ممکنہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی یہ کوشش امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے کی جا رہی ہے جو اپنی مدت کے آخری دنوں میں اسے خارجہ پالیسی کی ایک کامیابی کے طور پر سمیٹنا چاہتی ہے۔اس ممکنہ معاہدے میں قطر کے ساتھ جون 2017 میں سفارتی اور تجارتی تعلقات ختم کرنے والے باقی تین عرب ممالک شامل نہیں ہیں۔

تازہ ترین