• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سٹیزن پورٹل کی کارکردگی رپورٹ آج سامنے لائی جائیگی


عام شہریوں کی وزیرِ اعظم عمران خان تک براہِ راست رسائی کی ویب سائٹ پاکستان سٹیزن پورٹل کی 2 سالہ کارکردگی کی رپورٹ عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

سٹیزن پورٹل کی کارکردگی کی رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان خود جاری کریں گے۔

سٹیزن پورٹل کے 2 سال مکمل ہونے پر آج سہ پہر وزیرِ اعظم ہاؤس میں تقریب منعقد ہو گی، جس سے وزیرِ اعظم عمران خان خطاب کریں گے۔

اس موقع پر پاکستان سٹیزن پورٹل کے سربراہ عادل صافی بریفنگ دیں گے، نظام سے متعلق بریفنگ میں دی جائے گی کہ اب تک کتنی شکایات موصول ہوئیں، کتنی حل ہوئیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان پورٹل کو موصول ہونے والی شہریوں کی مجموعی شکایات پر بات کریں گے ،جن میں سب سے زیادہ شکایات میونسپل سروسز کی موصول ہوئیں۔


چاروں صوبوں کے آئی جیز ،چیف سیکریٹریز، کمشنر،ڈی سی اور سی پی اوز تک شکایات پہنچتی ہیں ، جبکہ اس ضمن میں جزا اور سزا کے طور پر بیورو کریسی کو تعریفی خطوط اور نوٹسز بھی جاری کیئے گئے ہیں۔

حکومت کی جانب سے شکایات کی وصولی اور ان پر عمل درآمد کے حوالے سے مرکز، صوبائی، ضلعی سطح اور ہر محکمے میں رابطہ افسر بھی مقرر ہیں۔

تازہ ترین