• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورونا وائرس کی دوسری لہر کو عوام سنجیدہ نہیں لے رہے، صدر پیما

صدر پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کو عوام سنجیدہ نہیں لے رہے ہیں۔

پاکستان اسلامک میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر پروفیسر ڈاکٹر محمد طیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر شدت اختیار کر رہی ہے۔

ڈاکٹر محمد طیب نے کہا کہ کورونا ایس او پیز کا بروقت خیال نہیں رکھا تو صورت حال بگڑ سکتی ہے، مارکیٹس اور بازاروں کے اوقات کار میں کمی کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ جلسے، جلوس، اجتماعات اور دیگر سرگرمیوں پر بھی پابندی لگائی جائے، پاکستان میں کورونا وائرس سے 10 ہزار طبی عملہ متاثر ہوا ہے۔

صدر پیما ڈاکٹر محمد طیب نے کہا کہ طبی عملے کو حفاظتی سامان مہیا کیا جائے، ہمیں فرنٹ لائن ورکرز تو کہا جاتا ہے مگر حکومت نے ہمارے لیے کچھ نہیں کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابھی تک رسک الاونس اور شہداء پیکج کسی بھی طبی عملے کو نہیں ملا ہے۔ 

تازہ ترین