• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان:کورونا وائرس کیسز 4 لاکھ 10ہزار ہو گئے


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات میں کمی کے بعد اب ان میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں کورونا وائرس کے 44 ہزار 627 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 56 لاکھ 72 ہزار 166 ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار 262 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 55 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 3 ہزار 354 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 4 لاکھ 10 ہزار 72 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 260 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 51 ہزار 507 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 395 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 50 ہزار 305 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔


سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 79 ہزار 24 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات 2 ہزار 983 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 21 ہزار 753 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں دیگر صوبوں سے بڑھ کر 3 ہزار 115 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 48 ہزار 264 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 389 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 ہزار 639 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 332 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 17 ہزار 333 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 169 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 7 ہزار 151 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 174 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 692 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 98 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

تازہ ترین