آپ آف لائن ہیں
پیر4؍جمادی الثانی 1442ھ 18؍جنوری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

خیبر پختونخوا اسمبلی، میر ظفر اللّٰہ جمالی کیلئے دعائے مغفرت

خیبر پختون خوا اسمبلی میں بزرگ سیاستدان اور سابق وزیرِاعظم میر ظفر اللّٰہ خان جمالی کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

خیبر پختون خوا اسمبلی کے اجلاس کے دوران اپوزیشن لیڈر اکرم خان درانی نے سابق وزیرِاعظم میر ظفر اللّٰہ خان جمالی کے انتقال کر جانے کے حوالے سے ایوان سے خطاب بھی کیا۔

اکرم خان درانی کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ میر ظفر اللّٰہ خان جمالی بطور وزیرِ اعظم چھوٹے صوبوں کے حقوق کے علم بردار تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میر ظفر اللّٰہ جمالی نے خیبر پختون خوا کو 110 ارب کا پن بجلی منافع دینے میں اہم کردار ادا کیا، وہ چھوٹے صوبے سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیرِ اعظم تھے۔


واضح رہے کہ سابق وزیرِ اعظم میر ظفر اللّٰہ خان جمالی مختصر علالت کے بعد چند روز قبل انتقال کر گئے، ان کی تدفین ان کے آبائی علاقے روجھان جمالی میں کی گئی۔

قومی خبریں سے مزید