آپ آف لائن ہیں
ہفتہ2؍جمادی الثانی 1442ھ 16؍جنوری 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

منال خان کی والدین کیلئے خاص دعا

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی خوبصورت اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پر اپنے اور تمام والدین کے لیےایک خاص دعا کی ہے۔

تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ منال خان نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنی والدہ کے ہمراہ مسجد الحرام میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہیں۔

انسٹاگرام پر شیئر کردہ تصویر کے ساتھ کیپشن میںاداکارہ نےقرآن پاک کی ایک آیت لکھی ہے کہ ’تم مجھے پکارو اور میں تمہیں جواب دوں گا۔‘


منال خان نے مزید لکھا کہ ’آج میں تمام والدین کے لیے دعا کر رہی ہوں کہ اللہ میرے والدین اور آپ کے والدین کو بہترین صحت عطا کرے۔ آمین‘

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ پوسٹ ایک گھنٹہ قبل شیئر کی ہے جسے اب تک ایک لاکھ سے زائد مداح لائیک کرچکے ہیں، اس کےعلاوہ اُن کی اس پوسٹ پر صارفین کی جانب سے تبصروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل منال خان کی اُن کے قریبی دوست احسن محسن اکرام کے ساتھ کچھ نامناسب تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں جنہیں دیکھ کر انسٹا صارفین نے اُن پر شدید تنقید کی تھی۔

انہی تصویروں پر پاکستانی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے نوجوان اداکارہ منال خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں واقعی منال خان اور ایمن خان بہت زیادہ پسند ہیں۔

اگر منال خان اور احسن محسن کی شادی ہوگئی ہے اور پھر اس طرح کی تصویریں لے کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا تو ٹھیک ہے لیکن اگر ان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور اس کے باوجود وہ نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں تو یہ بہت غلط ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید