• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کی خوبرو اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک مختصر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ انتہائی خوبصورت نظر آ ہی ہیں۔

اپنی بہترین اداکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی منال خان آ ج کل اداکار احسن محسن خان کے ساتھ تعلقات کے سبب کافی زیادہ خبروں میں ہیں اور حال ہی میں اُن کی احسن محسن کے ہمراہ بولڈ تصاویر پر اُنہیں کافی زیادہ تنقید کا سامنا بھی رہا ہے۔

منال خان کے سوشل میڈیا پر فین فالوونگ سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کے لاکھوں کی تعداد میں مداح ہیں جو منال خان سے متعلق ہر وقت جاننے کی جستجو میں رہتے ہیں۔

منال خان کی جانب سے شیئر کی جانے والی ہر پوسٹ پر اُن ک مداح خوب دل کھول کر لائیکس اور کمنٹس بھی کرتے ہیں ۔


حال ہی میں منال خان نے اپنی ایک مختصر سی ویڈیو فوٹو، ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ہے جس میں کافی حسین نظر آ رہی ہیں، منال خان نے سیاہ رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے اور اُن پر لال رنگ کی لپ اسٹک خوب جچ رہی ہے۔


منال خان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن سے صاف معلوم ہو رہا ہے کہ وہ موسم سرما کا کتنا بے تابی سے انتظار کر رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’کہاں ہو سردی،‘ اور ساتھ میں غمگین چہرے والا یموجی بھی بنایا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل منال خان کی قریبی دوست احسن محسن اکرام  کے ساتھ کچھ نامناسب تصویریں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں تھیں جنہیں دیکھ کر  انسٹا صارفین نے اُن پر شدید تنقید کی تھی۔

انہی تصویروں پر پاکستانی فلم انڈسٹری کو خیرباد کہنے والی اداکارہ نور بخاری نے نوجوان اداکارہ منال خان کو مشورہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’انہیں واقعی منال خان اور ایمن خان بہت زیادہ پسند ہیں، اگر منال خان اور احسن محسن کی شادی ہوگئی ہے اور پھر اس طرح کی تصویریں لے کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنا تو ٹھیک ہے لیکن اگر ان کی شادی نہیں ہوئی ہے اور اس کے باوجود وہ نامناسب تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کررہے ہیں تو یہ بہت غلط ہے۔‘

تازہ ترین