• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سٹیزن پورٹل کے 2 سال مکمل،عوامی خدمت کی سیاست کی ، شہباز گل

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے ہم نے عوامی خدمت کی وہ سیاست کی ہے جس پر وزیراعظم اور انکی ٹیم یقین رکھتی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا پاکستان سٹیزن پورٹل کے 2 سال مکمل ہوگئے، ایپلی کیشن پر اب تک 27 لاکھ شکایات موصول ہوئیں، پورٹل پر 94 فیصد شکایات اب تک حل کی جاچکی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم پاکستان بنانے جبکہ متحدہ کرپٹ الائنس کمانے کی نیت سے آئے تھے، حکومتی اصلاحات کی بدولت آج کورونا وائرس کے باوجود معاشی اعشاریے مثبت ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا وزیراعظم کی کوششوں سے ہر شعبے میں نمایاں بہتری آنے لگی، ڈی آئی آر بی ایس سسٹم سے موبائل فون اسمگلنگ کا خاتمہ ہوگیا، سسٹم سے ملکی خزانے کو 32 ارب کا فائدہ ہوا۔

معاون خصوصی نے کہا کہ موبائل فون اسمگلنگ کے خاتمےسے ریونیو22ارب سےبڑھ کر54ارب روپےتک پہنچ گیا ہے۔

شہباز گِل نے بتایا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دسمبر 2020 کےابتدائی 4سیشنزمیں1213پوائنٹس بڑھے ہیںپی ایس ایکس اس اضافے سے 42281 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تازہ ترین