وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ سندھ کےاحساس کفالت پروگرام سینٹرز پر پرانتظامات مکمل نہیں ہیں،مستحق خواتین کو لوٹا جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں وزیر اعظم کے معاون شہباز گِل نے سندھ کےاحساس کفالت پروگرام سینٹرز کی چند تصاویر شیئر کیں اور بتایا کہ مستحق خواتین کوسندھ حکومت کےنامکمل انتظامات کےباعث لوٹا جا رہا ہے۔
شہبازگِل نے کہا کہ پولیس، انتظامیہ غریب مستحقین کی مدد کے بجائے رشوت خوری پر اتر آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت احساس سینٹرز پر انتظامات مکمل کرے اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل کرائے۔