• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی حکومت اور کسانوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد بھارت میں کسانوں کا احتجاج 10ویں روز بھی جاری ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زرعی اصلاحاتی قوانین پر کسانوں اور حکومت کے درمیان بات آج ہوگی۔ صدر کسان تحریک کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کسان ہر روز حکومت سے بات نہیں کرسکتے، آج حتمی بات ہوگی۔

کسان تحریک کے صدر نے کہا کہ آج مذاکرات ناکام ہوئے تو نیشنل ہائی وے 8 سے جنتر منتر تک مارچ کریں گے۔ تین نئے زرعی قوانین منسوخ نہیں ہوئے تو 8 دسمبر کو ملک گیر ہڑتال ہوگی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بہار میں راشٹریہ جنتا دل نے آج سے کسانوں کےحق میں دھرنے اور مظاہرے کا اعلان کردیا ہے۔

بھارتی ریاست ہریانہ، پنجاب، اترپردیش اور متعدد ریاستوں میں کسانوں کا احتجاج جاری ہے۔

امیت شاہ اور راج ناتھ سنگھ کسانوں کے معاملے پر آج مودی سے ملاقات کریں گے۔ 

تازہ ترین