• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے اپنے مداحوں کو نصیحت آمیز پیغام دے دیا۔

شنیرا اکرم کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا تھا کہ آپ لوگوں کو خود مغلوب نہ کرنے دیں، کیونکہ آپ ان سے الگ ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ مجھ سے ساری زندگی کہا جاتا رہا کہ میں سب سے علیحدہ ہوں، لوگوں نے ہمیشہ کوشش کی اور اب بھی کرتے ہیں کہ مجھے تبدیل کریں۔ 

اپنی بات کے تسلسل کو برقرار رکھتے انھوں نے کہا کہ لیکن لوگوں سے بطور مختلف انسان جو مجھے اپنے بارے میں میں سب سے زیادہ پسند ہے وہ اپنے آپ سے مخلص رہنا۔

اپنے پیغام میں شنیرا اکرم نے نصیحت کی کہ ہمیشہ اپنے آپ سے مخلص رہیں۔


شنیرا اکرم کے اس پیغام سوشل میڈیا صارفین خوب پسند کر رہے ہیں اور اپنے تبصروں کے ان کی بات کی تائید بھی کر رہے ہیں۔

تازہ ترین