• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ اور سماجی کارکن شنیرا اکرم ایک بار پھر پاکستانیوں سے ناراض نظر آرہی ہیں۔

شنیرا اپنے حالیہ پیغام میں گاڑی سے باہر کچرا پھینکنے اور صفائی کا خیال نہ رکھنے والوں پر برہم دکھائی دیں اور کہا کہ گاڑی سے باہر کچرا کہیں بھی پھینک دینا آپ کو کاہل، گندا، غیر مہذب بناتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسے غلط کام کرنے والے یہ ظاہر کرتے ہیں کہ ان کی معاشرے میں کوئی عزت نہیں ہے۔

شنیرا نے یہ بھی لکھا کہ ایسی حرکتیں کرنے والوں کی ذہنی کیفیت سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ ایسے شخص ہیں جس کیلئے اپنے ملک یا یہاں بسنے والے لوگوں کیلئے قطعی کوئی احترام نہیں ہے۔

اس سے قبل بھی شنیرا اکثر و بیشتر ساحل کی صفائی اور گندگی کے حوالے سے خبریں، نظریات، خیالات اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی زینت بناتی رہتی ہیں۔


 سماجی کارکن شنیرا اکرم نے پاکستان میں بچوں کے جنسی استحصال اور بدسلوکی کیخلاف آواز بلند کی تھی۔

شنیرا کی جانب سے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ پورے پاکستان میں عام جگہوں پر جنسی استحصال ہو رہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ’اگر آپ عوام میں ہیں اور کوئی آپ کو غیر موزوں طور پر چھوتا ہے تو آپ کو اس کا بھرپور جواب دینے کی ہمت ہونی چاہیئے۔‘

انہوں نے ہیش ٹیگ ’پاکستان بچوں سے بدسلوکی کے خلاف ہے‘ کا بھی استعمال کیا۔

تازہ ترین