• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائداعظم ٹرافی کا چھٹا راؤنڈ: تمام میچز نتیجہ خیز، سینٹرل پنجاب نے بھی جیت کا مزہ چکھ لیا


قائداعظم ٹرافی کے چھٹے راؤنڈ میں تمام میچوں کا فیصلہ ہوگیا، دفاعی چیمپئن سینٹرل پنجاب نے ایونٹ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔

سینٹرل پنجاب نے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ کو 227 رنز سے شکست دی اور قائداعظم ٹرافی میں اپنی جیت کا کھاتہ کھولا۔

دوسری طرف خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو جبکہ ناردرن نے سدرن پنجاب کی مضبوط ٹیم کے خلاف کامیابی حاصل کرلی ہے۔

سینٹرل پنجاب نے سندھ کو جیت کے لیے 432 رنز کا ہدف دیا جواب میں سندھ کی ٹیم چوتھے روز دوسری اننگز میں 204 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔


فاسٹ بولر حسن علی نے 4 اور وقاص مقصود نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور اپنی ٹیم کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

ادھر اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں خیبرپختونخوا نے بلوچستان کو 175 رنز سے شکست دے دی اور پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔

میچ کے آخری روز بلوچستان کی ٹیم 400 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں 224 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

علی وقاص 44 اور اویس ضیا 43 رنز کے ساتھ نمایان بیٹسمین رہے جبکہ ثمین گل اور محمد وسیم جونیئر نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں سدرن پنجاب نے 200 رنز کا ہدف 41 اعشاریہ 5 اوورز میں 4 وکٹ پر حاصل کرلیا۔

ناصر نواز 68 رنز بناکر آوٹ ہوئے جبکہ عمر امین 65 اور حماد اعظم 53 رنز کے ساتھ ناٹ آؤ ٹ رہے، عمر خان نے 2 وکٹیں اپنے نام کیں۔

اس میچ کی فتح کے ساتھ ناردن پنجاب نے پوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ سدرن پنجاب تیسری پوزیشن پر پہنچ گیا ہے۔

تازہ ترین