• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہری دفاتر کا چکر لگائے بغیر اپنا مسئلہ حل کراسکتے ہیں، شبلی فراز


وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام کو عوامی اداروں سے جوڑنا وزیراعظم عمران خان کا تحفہ ہے۔

ایک بیان میں شبلی فراز نے کہا کہ سرکاری دفاتر کا چکر لگائے بغیر کوئی بھی شہری اپنا مسئلہ متعلقہ محکمے سےحل کراسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے شفافیت کے ساتھ شکایت کے ازالے کے لیے رسائی دے کر لوگوں کے دل جیت لیے ہیں۔


وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عوام کو طاقتور اور بااختیار بنانا وزیراعظم کا نصب العین ہے، پہلی بار اپنے مسائل کے حل کی سہولت گھر بیٹھے میسر آئی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ 1 لاکھ 70 ہزار بیرون ملک مقیم پاکستانی پہلی بار رجسٹرڈ ہوئے ہیں، عوام کو عوامی اداروں سے جوڑنے والا سٹیزن پورٹل وزیراعظم کا تحفہ ہے۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم خود درخواستوں اور شکایات کے ازالے کی نگرانی کرتے ہیں۔

تازہ ترین