دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔
دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 6 کروڑ 68 لاکھ 57 ہزار 969 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 15 لاکھ 34 ہزار 570 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 90 لاکھ 79 ہزار 202 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 1 لاکھ 5 ہزار 972 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 کروڑ 62 لاکھ 44 ہزار 197 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے 10 سرِ فہرست ممالک میں 33 کروڑ سے زائد آبادی کا حامل امریکا پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 2 لاکھ 87 ہزار 825 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 1 کروڑ 49لاکھ 83 ہزار 425 ہو چکی ہے۔
کورونا وائرس کے امریکا میں 59 لاکھ 7 ہزار 862 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 26 ہزار 261 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 87 لاکھ 87 ہزار 738 کورونا مریض اب تک شفایاب ہو چکے ہیں۔
1 ارب سے زائد آبادی والا ملک بھارت کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کے ساتھ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے، جہاں اس سے 1 لاکھ 40 ہزار 216 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس موذی وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 96 لاکھ 44 ہزار 529 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی اس فہرست میں برازیل تیسرے نمبر پر ہے جہاں یہ جان لیوا وائرس 1 لاکھ 76 ہزار 641 زندگیاں نگِل چکا ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 65 لاکھ 77 ہزار 177 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس سے روس میں کل اموات 42 ہزار 684 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 24 لاکھ 31 ہزار 731 ہو چکی ہے۔
فرانس میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 54 ہزار 981 ہو چکی ہیں، جہاں اس کے اب تک کل کیسز 22 لاکھ 81 ہزار 475 رپورٹ ہوئے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 59 ہزار 514 ہو گئی جبکہ اس کے کل کیسز 17 لاکھ 9 ہزار 991 ہو گئے۔
برطانیہ میں کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات دوبارہ تیزی بڑھنے لگیں، یہاں اس سے اموات 61 ہزار 14 تک جا پہنچی ہیں جبکہ کورونا وائرس کے کیسز 17 لاکھ 5 ہزار 971 ہو چکے ہیں۔
اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 46 ہزار 252 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 16لاکھ 99 ہزار 145 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔
ارجنٹینا میں کورونا وائرس 39 ہزار 632 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 14 لاکھ 59 ہزار 832 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
کولمبیا اس فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہے جہاں کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 37 ہزار 633 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 13 لاکھ 62 ہزار 249 ہو چکی ہے۔
سعودی عرب اسی فہرست میں 31 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے جہاں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 5 ہزار 954 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 526 تک جا پہنچی ہے۔
1 ارب 43 کروڑ سے زائد آبادی والے ملک چین میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آیا تھا، چین اس فہرست میں 76 ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے، جہاں کورونا مریضوں کی تعداد 86 ہزار 619ہو چکی ہے تاہم اس سے ہونے والی اموات کی تعداد 4 ہزار 634 پر رکی ہوئی ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، یہاں کورونا وائرس کے کیسز میں پھر تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 28 ویں نمبر پر ہے۔
پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی کُل تعداد 4 لاکھ 16 ہزار 499 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 8 ہزار 361 تک جا پہنچی ہے۔
کورونا وائرس کے ملک بھر میں 53 ہزار 126 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 2 ہزار 436 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 55 ہزار 12 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔