• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کے جلسوں میں عوامی سمندر دیکھ کر حکومت کے اوسان خطا ہوچکے، افتخار حسین

اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر اسد عمر اور جماعت اسلامی کے جلسوں سے کورونا وائرس کا خطرہ نہیں ہوتا۔

نوشہرہ میں احتجاجی ریلی سے خطاب میں پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے بڑا کورونا وائرس اس ملک کے لیے اور کچھ نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسوں سے کورونا وائرس آجاتا ہے اور پھیلتا ہے جبکہ اسد عمر اور جماعت اسلامی کے جلسوں سے وبائی مرض کا خطرہ نہیں ہوتا۔


میاں افتخار حسین نے مزید کہا کہ اپوزیشن اتحاد کے جلسوں میں عوامی سمندر دیکھ کر پی ٹی آئی حکومت کے اوسان خطا ہوچکے ہیں۔

اس سے قبل ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز سیاسی اجماعات کو کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب قرار دے چکے ہیں۔

تازہ ترین