• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

13 دسمبر کو نواز شریف کے شہر میں جلسوں کا اختتام ہے، خواجہ آصف


مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف نے اپوزیشن اتحاد ( پی ڈی ایم ) کے تحت کیے جارہے 13 دسمبر کے جلسے کو آخری جلسہ قرار دیدیا۔

لاہور کے علاقے غازی آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں خواجہ آصف نے کہاکہ 13 دسمبر کو نواز شریف کے شہر لاہور میں جلسوں میں اختتام ہے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور کے عوام نے نواز شریف کے ساتھ ہمیشہ وفا کی ہے، 13 دسمبر کا جلسہ جمہوریت اور آپ کے ووٹ کی عزت کا معاملہ ہے۔


خواجہ آصف نے مزید کہا کہ مریم نواز بھی آج نواز شریف اور عوام کی جنگ لڑ رہی ہیں، ہم جدوجہد کے لیے کسی ایمپائر کی انگلی کا اشارہ نہیں دیکھ رہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو لاہور فیصلہ کرے گا، اس دن ہم نے اپنے پُرکھوں کی قربانی کو یاد کرنا ہے۔

ن لیگی رہنما نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اسمبلیوں سے استعفیٰ دینا پڑا تو ہم دیں گے، ہم پاکستان کے عوام کو دوبارہ الیکشن کی طرف لے کر جانا چاہتے ہیں۔

تازہ ترین